نئی دہلی۔ ہندوستان کے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیر
میں پاکستان اور چین نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ چین نے پاکستان کے
ساتھ مل کر ایک کار ریلی نکالی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک
کو ہندوستان کے اعتراضات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پی ای سی) اور پی او کے کے گلگت۔ بلتستان
میں چین
کی موجودگی کے درمیان چین نے ایک کار ریلی منعقد کی ہے جو جمعہ کو
یہاں پہنچی۔ اس ریلی کو چین پاکستان فرینڈشپ کار ریلی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ریلی ٹھیک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب چین کے صدر شی جن پنگ گوا میں منعقد
ہو رہی برکس کانفرنس میں حصہ لینے ہندوستان پہنچے ہیں۔ جمعہ کی شام چین سے
22 گاڑیوں کا قافلہ گلگت۔ بلتستان پہنچا۔ اس میں تقریبا 50 افراد سوار
تھے۔